میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ وسطی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کے فرنٹ مینوں میں مال کیلئے ٹکراؤ

بلدیہ وسطی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کے فرنٹ مینوں میں مال کیلئے ٹکراؤ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) بلدیہ وسطی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کے منظورِ نظر فرنٹ مین کھلاڑیوں کے درمیان مال کیلئے آپس میں ٹکراؤ میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد علی زیدی نے وصولیوں کیلئے غیرقانونی طور پر میدان میں اپنے پرائیویٹ بیٹرز،ایجنٹس،اتار دیے کماؤ پوت شعبہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے شعبے میں متعلقہ خاتون ڈائریکٹر شمعونہ صدف اور محمد علی زیدی آمنے سامنے دوسری طرف شعبہ ایڈورٹائزمنٹ میں خاتون ڈائریکٹر کی موجودگی کے باوجود ڈسٹرکٹ سینٹرل میں محمد علی زیدی نے اپنے پرائیویٹ بیٹرز کو متحرک کردیا۔سسٹم مافیا کا راج ہونے کے باوجود اپنے بیٹرز کی فوج کو ضلع بھر میں لگائے جانے والے اشتہاری بورڈز ، فلیپرز سائن بورڈز و دیگر تشہیری مہم و ذرائع کی مکمل معلومات کتنے پیسے روپے کس سائٹ سے وصول ہوئے کتنے سرکاری خزانے میں گئے اور کتنے اپنی جیبوں میں گئے کتنے کا چالان دیا اور کتنے ہڑپ کئے، بوگس چالان و دیگر منفی ہتھکنڈوں سے لاکھوں کروڑوں کا غیرقانونی دھندا وصولی جاری ہے۔ واضح رہے سسٹم مافیا کی وجہ سے رشوت و بھتے کی رقم کی ترسیل اوپر تک پہنچائی جاتی ہے جس میں سیاسی مافیا کے بااثر و طاقتور عناصر کا حصہ بھی جاتا ہے اسکے باوجود میونسپل کمشنر براہ راست اس میدان کار زار میں کود گئے، انکے پرائیویٹ بیٹرز اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل شمعونہ صدف کے مابین ایک سائٹ کو اتارنے پر تکرار سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے، اس ویڈیو میں میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پرسنل و پرائیویٹ بیٹرز نے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ شمعونہ صدف کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کمشنر کی ہدایات پر کام کررہے ہیں جس کا لیٹر بھی اس کے پاس موجود ہے جس پر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ شمعونہ صدف نے پولیس مددگار 15 پر کال کرکے پولیس طلب کی اور اسے تھانے پہنچا دیا، مگر دوسری طرف طاقتور سیٹ پر براجمان میونسپل کمشنر کھل کر سامنے آگئے اور اپنے بیٹر کو تھانے سے چھڑوا لیا۔ مال وصولی کی جنگ نے شدت اختیار کر لی، ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلدیہ ضلع وسطی کے میونسپل کمشنر محمد علی زیدی کا غیر قانونی تشہیری بورڈز کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن محض دکھاوا بلکہ بوگس نمائشی قرار آپریشن،مال بناؤ مشن کا حصہ قرار میونسپل کمشنر سینٹرل محمد علی زیدی کے نام پر ضلع وسطی میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز سے کھلے عام بھاری رشوت وصولی کا انکشاف پرائیویٹ بیٹرز آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز سے بھاری رشوت وصول کرنے کیلئے دھمکیاں بھی دینے لگے، محمد علی زیدی کے مقرر کئے گئے پرائیویٹ افراد کی آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزر سے بھتہ وصولی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، غیر قانونی بل بورڈ کیخلاف کارروائی کے بجائے قانونی سائٹس لگانے والے ایڈورٹائزرز کو دھمکیاں دی جانے لگیں، بات نہیں بنے گی پیسے کے ڈیمانڈ یعنی رشوت و بھتے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے رشوت بھتہ سائٹ چھوڑنے کے لونگا میونسپل کمشنر کے مقرر کئے گئے ایڈوٹائزر کی ویڈیو لیک، میونسپل کمشنر محمد علی زیدی نے ارتاویا نامی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو ضلع وسطی میں غیر قانونی اشتہاری بورڈز کیخلاف کارروائی میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے مقرر کیا، جوکہ ضلع وسطی میں رجسٹرڈ بھی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ارتاویا نامی ایڈور ٹائزنگ ایجنسی کا عبداللہ نامی شخص ناگن چورنگی اقبال پلازہ پر لگی سائٹ اتارنے کیلئے پرائیویٹ کرین لیکر پہنچ گیا، ایڈورٹائزر کے استفسار پر مذکورہ شخص نے بتایا کہ اسے میونسپل کمشنر محمد علی زیدی نے بھیجا ہے۔پرائیویٹ بیٹر ایڈورٹائزرز سے مک مکا میں مصروف تھے تو اس دوران ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ بھی موقع پر پہنچ گئیں، عبداللہ نامی شخص سے پوچھا گیا وہ کون ہے تو مذکورہ شخص نے کہا کہ اسے میونسپل کمشنر نے سائٹس اتارنے کیلئے بھیجا ہے اور میونسپل کمشنر کا دستخط شدہ لیٹر بھی دکھایا جس میں مذکورہ اتاویا نامی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو آپریشن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ ایڈورٹائزر سے بھتہ وصولی اور غیر قانونی طور پر سائٹ کو نقصان پہنچانے پر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ نے 15 پر فون کرکے پولیس طلب کرلی، تاہم میونسپل کمشنر کے مبینہ فون کے بعد پولیس نے مذکورہ افراد کو چھوڑ دیا۔ذرائع شہر یار نامی ایڈورٹائزر نے ڈپٹی کنشنر سینٹرل کو تحریری شکایات جمع کرادی، اس کیس پر شہری حلقے انکوائری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں