جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کیلئے برطانیہ سے رابطہ
ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
حکومت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، اس ضمن میں ناصرف جہانگیر ترین بلکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کے لیے لکھا گیا خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا ہے ، جس میں جہانگیر ترین کے 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی ہنگامی طور پر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔