میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کاآٹھویں جماعت تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کاآٹھویں جماعت تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6 اپریل بروز منگل سے اگلے 15 روز کے لیے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے کوروناکی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں