میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

منتظم
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۱۷

شیئر کریں

آئی جی سندھ پولیس اﷲ ڈنو خواجہ سے 48 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کراچی میں گزشتہ روزچھ سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روزکراچی میں کورنگی ندی سے تشویشناک حالت میں ملنے والی بچی سے زیادتی اورتشدد کی اطلاعات پرواقعہ کا نوٹس لیا، چیف جسٹس نے آئی جی سندھ پولیس سے 48 گھنٹے میں رپورٹ میں طلب کرلی ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق بچی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق بچی کا تعلق سندھ کے شہر مٹھی سے ہے اوروہ کورنگی کے نجی اسکول میں پڑھتی ہے ٗبچی ابھی مکمل طورپر ہوش وحواس میں نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں