میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی بجٹ میں صرف سانس لینے پرٹیکس نہیں لگا یاگیا،پیپلزپارٹی

منی بجٹ میں صرف سانس لینے پرٹیکس نہیں لگا یاگیا،پیپلزپارٹی

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی جانب سے منی بجٹ پر وزراء کے بیانات پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ٹیکسز کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا، آکسیجن اور سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایاکیا معلوم آئندہ اس پر بھی ٹیکس لگا دیں ، ایکسپائر آر ڈیننس میں توسیع غیر قانونی ہے ،معاملے پر اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سید نوید قمر، فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شازیہ مری نے کہاکہ ملک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے،حکومت بیان دیتی ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے،اس طرح کے فضول بیانات ان نالائق نااہل حکمرانوں کے ہم سن رہے ہیں ،کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہ لڑیں، آپ ہار جائیں گے،حکومے کی طرف سے یہ جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ مہنگائی نہیں ہو گی،مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ،نااہل اور نالائق حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں اور پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں ۔ سید نوید قمر نے کہاکہ حکومت نے اپنی عوام دشمنی پالیسی کا تسلسل رکھتے ہوئے منی بجٹ پیش کیا ،جس سے مہنگائی نیا طوفان آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزرا عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ٹیکسز کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گاانہوںنے کہاکہ عوام کا غصہ کو کم کرنے یہ جھوٹ بول رہے ہیں ،ساڑھے پانچ مہینے میں حکومت نے یہ رقم اکھٹا کرنی ہے،جون میں مزید نزلہ گرنے والا ہے۔نوید قمر نے کہاکہ بیماروں کو مزید بیمار کرنے کا پروگرام چل رہا ہے،بچوں کے دودھ کھانے پر ٹیکس لگایا گیا ہے،یہ مائوں کے بچوں سے بھی دودھ چھین رہے ہیں ،انھوں نے ڈبل روٹی نان شیر مال پر ٹیکس لگا دیا ہے،آپ کیلئے تندور پر پہنچنا ممکن ہوتا تو یہ تندور پر بھی جا کر ٹیکس لگا دیتے۔ انہوںنے کہاکہ یہ کیا جواز ہے کہ دوائی کے صرف ان پٹ پر ٹیکس لگایا ہے،جو حالات ہو رہے ہیں لوگ اور بیمار ہوتے جا رہے ہیں ،،سیلز ٹیکس عوام پر منتقل ہو گا ، یہ بوجھ صارفین پر آنا ہے،ان کو کہنا چاہتے کہ آکسیجن اور سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا،کیا معلوم آئندہ یہ اس پر بھی ٹیکس لگا دیں ،جس دن یہ حکومت جائے گی دیکھنے والی بات ہے اس دن افراط زر کیا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جیب میں پہلے ہی پیسہ نہیں ، آپ کس سے پیسہ کھنچ رہے ہیں ،لوگ اس جگہ پہنچیں گے کہ یا آپ کو ماریں گے یا ہمیں ماریں گے ،یا لوگ باہر نکل آئیں گے تو انارکی پھیل جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں