کمشنر کراچی خواب خرگوش میں، الفلاح میں انتظامیہ ،پولیس نے عیدی مہم کیلئے کمر کس لی
شیئر کریں
کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ خواب خرگوش میں ادھر مہنگائی مافیا نے شہریوں کو نشانے پر رکھتے ہوئے انکا شکار اپنا من پسند مشغلہ بنالیا۔ دوسری جانب کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ کے شہر بھر میں موجود فرنٹ مین کھلاڑیوں ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز مختار کاروں نے شہر بھر میں مہنگائی مافیا کے خلاف ڈرامہ بازی کرتے ہوئے نمائشی میچیز کا جال بچھا دیا شہر بھر کے تمام ڈسٹرکٹس کی حدود میں دودھ مافیا ،گوشت مافیا،بیکری مٹھائی والوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے بس اپنی جیبیں گرم کیں بھاری جرمانے کی دھمکی دیتے ہوئے بھاری وصولیوں کا بازار شہر بھر میں گرم متعلقہ انتظامیہ و پولیس رمضان سمیت ابھی سے عیدی مہم پر کمر بستہ مہنگائی مافیا نے شہر بھر کو اپنے بے رحم پنجوں میں جکڑتے ہوئے مفلوج کردیا ۔ادھر ڈسٹرکٹ کورنگی کے شاہ فیصل زون میں آج اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل زون اور انکی ٹیم جب مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے نکلی تو الفلاح سوسائٹی میں سی شاپنگ سینٹر پر موجود مرغی کی دکانیں مرغی مافیا انکے چھاپے سے قبل ہی اپنی دکانیں بند کرکے موقع سے فرار ہوگئے اور انکے جاتے ہی مافیا نے اپنی دکانیں کھول لی اور کاروبار پھر دھڑلے سے جاری کردیا، وہ بھی من پسند ریٹ نرخوں پر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم الفلاح ناگوری ملک مٹھائی بیکری شاپ پر پہنچے کارخانے میں صفائی ستھرائی کا شدید فقدان اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف گندگی کو دیکھ کر ناگوری ملک شاپ کو فوری سیل لگانے اور 30 ہزار جرمانے کا حکم سنایا، جو بعد ازاں بھاری وصولیوں کے بعد کینسل کردیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل زون کا قافلہ آگے بڑھ گیا اور دیگر جگہوں پر بھی یہی معمولات چلائے گئے۔ ذرائع کمشنر کراچی ڈویژن اپنی تعیناتی سے ابتک زبانی جمع خرچ اور کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکے، جبکہ کراچی ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،مختار کاروں نے اپنے ریاستی و ادارتی عہدے فرائض منصبی، اختیارات کو وصولیوں کا دھندا بنالیا۔ مذکورہ سسٹم کی مد میں لاکھوں،کروڑوں، اربوں کا خرچ عوام پر مزید بوجھ بن گیا شہریوں کی جانب سے دیے جانے والے ٹیکس پر پلنے والے بھی شہریوں کے خلاف ڈٹ گئے راشی و کرپٹ ضلعی انتظامیہ نے اپنے عہدوں اور مناصب کے حساب سے وصولیوں کا بازار سجا رکھا ہے، لاکھوں کروڑوں ٹھکانے شہری مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر ادھر انتہائی حیران کن بات یہ ہے کہ کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ بس اپنی سیٹ اور مراعات کے مزے لوٹ رہیں ہیں اور شہری مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں، شہریوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد سے مذکورہ بالا مافیا اور انکو بھاری وصولیوں کے تحت تحفظ فراہم کرنے کیساتھ اپنے فرائض منصبی کے برخلاف پس پردہ سرپرستی کرنے والے راشی و کرپٹ افسران و اہلکاروں کے حوالے سے سوموٹو ایکشن کا مطالبہ کردیا ،جبکہ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔