میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، وزیراعظم

اپوزیشن کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس شیخ رشید، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات گزر چکے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے، ڈھائی سال گزر گئے، اب سب کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ عمران خان نے کورونا کے باعث مالاکنڈ اور دیگر مقامات پر جلسے منسوخ کر دیئے۔قبل ازیں سکیورٹی ڈائیلاگ سیشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے، یہ دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے، پاکستان نے بڑی کوششیں کیں، اب ہندوستان کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا، سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیوں سے ملک کو محفوظ بنایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی پر بحث کی ضرورت ہے، نیشنل سیکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں، ہم اب تک قومی سلامتی کو صرف سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنے کی نظر سے دیکھتے ہیں، موسمی تبدیلی پر 6 سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا، ہم نے 10 بلین ٹری سونامی کا آغاز کیا، فخر ہے کہ بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں