میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ پیر کو لیگی رہنما اور ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی کیلئے درخواست دائر کی گئی ، درخواست شہری چوہدری محمد اکرم کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پورٹل پر بھی دی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر دھمکی دی تھی کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے ، ان کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے ، جس سے عوام کے جذبات شدید مجروح اور عوام مشتعل ہوئے ۔درخواست کے متن میں ہے کہ لیگی رہنما نے پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کے جو عذرات پیش کیے ہیں وہ عذر گناہ بدتر از گناہ کے زمرے میں آتے ہیں، ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت، اپنے حلف کی خلاف ورزی کے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت قرار واقعی قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف قانون کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں