میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیرقابض بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیرقابض بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوان شہید کر دیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع اسلام آباد میں دوکشمیری نوجوان شہید کردیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاقے میں گزشتہ روز شروع کیا جانے والاآپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ دریں اثنا ایک معلوم گاڑی نے ضلع کولگام کے علاقے دمجان میں ایک ریلوے پولیس اہلکار کوروند کر ہلاک کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں