نیپرا نے بجلی 89پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
نیپرا نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 89پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اضافے سے بجلی صارفین پر 6ارب 90کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافی وصولی مارچ کے بلوں میں کی جائے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔