میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اثاثہ جات کیس نیب کا مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اثاثہ جات کیس نیب کا مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی احتساب بیور و نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب لاہور نے مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیب لاہور کا کہنا ہے مریم نواز کے کیپٹن (ر)صفدر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، کیپٹن(ر) صفدر نے مریم نواز کے نام پر سندر میں 109 ایکٹر اراضی، موضع مال میں 377 کنال 12 مرلے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے، جبکہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں، تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں