یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر
ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے ، مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرے ، ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے ۔پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا کر دی۔