میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 101 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی میں 101 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہرقائد میں ٹریفک جام اور روانی متاثر ہونے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں، 101 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کی 101 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ضلع وسطی میں 31، ضلع جنوبی میں 14 جبکہ سٹی کی 11 سڑکیں خراب ہیں۔اسی طرح ملیر میں 12 اور ضلع غربی کی 17 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ضلع شرقی کی 10 اورکورنگی کی 6 سڑکیں مرمت طلب ہیں، سڑکوں کی دیکھ بھال کے ایم سی، ڈی ایم سی اور متعلقہ اتھارٹیز کی ذمے داری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر ہونے تک ٹریفک کی روانی بہتر نہیں ہوسکتی۔خیال رہے کہ شہرقائد میں سڑکوں کی ناقص صورت حال سے ٹریفک حادثات بھی بڑھ رہے ہیں۔ کچھ روڈ تو ایسے ہیں جن کے بیچ گڑھا پڑ چکا ہے، تاہم اب تک انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رہنگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں