میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ایئر چیف

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ایئر چیف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے گارڈ آف آنرکامعائنہ کیا اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک پرامن اورامن سے محبت کرنے والا ملک ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہماری شرکت ہماری امن کی خواش کی گواہ ہے، ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھناچاہیے۔ایئر چیف کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا امن کے لیے پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوواپس کیا، آج سے2سال قبل مسلح افواج نے اپنی سلامتی کے لیے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاک فوج کے پائلٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرسلام پیش کرتاہوں۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مزید کہا ہماری افواج کو ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا، کسی بھی ہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کشمیریوں کے حق خوداردیت کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے ملک کابہترین دفاع کیا، اللہ ہمیں ہمت دے کہ ہم ارض پاک کا دفاع کرتے رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں