میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زکوٰ ۃکے پیسوں سے چلنے والے عباسی اسپتال میں کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری ناکارہ

زکوٰ ۃکے پیسوں سے چلنے والے عباسی اسپتال میں کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری ناکارہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے تیسرے بڑے اسپتال عباسی شہید میں کروڑوں روپے کی مالیت کی اہم ترین مشینری ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتظامیہ کے پاس مریضوں کے لیئے اسٹریچر تک ختم ہوچکیہیں۔نئے اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں کراچی کے تیسرے بڑے اسپتال عباسی شہید میں سہولیات ناپید ہیں ۔ ایم آر آئی،سی ٹی اسکین، فلورواسکوپی اور ایکس رے مشین ناکارہ ہوگئیں ۔انتظامیہ کے پاس مریضوں کے لیئے اسٹریچر تک ختم ہوگئے۔جس کے باعث مریض پاں گھس گھس کر چلنے پر مجبور ہیں ۔۔۔ایم ایس عباسی اسپتال نے گذشتہ دس سال سے مطلوبہ گرانٹ سے محرومی کا شکوہ کیا۔دعوی کیا کہ اسپتال کو زکو کے پیسوں سے چلا رہے ہیں۔اسپتال آنے والے مریض سہولیات نہ ملنے پر رل کر رہ گئے۔انچارج ایم آِئی ار سیکشن نے مریضوں کو ٹریفک حادثے کی صورت میں عباسی اسپتال کے بجائے جناح یا سول اسپتال کارخ کرنے کا مشورہ دیا۔۔شہریوں اور اسپتال انتظامیہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسپتال کو مطلوبہ گرانٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مختلف حادثات میں زخمی ہوکر آنے والوں کی زندگیاں بچ سکیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں