پانچ ماہ گزر گئے ،کراچی کی تعمیر و ترقی کا وزیراعظم کا وعدہ پورا نہ ہو سکا
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
پانچ ماہ گزر گئے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا وزیراعظم کا وعدہ پورا نہ ہو سکا۔کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے ناصر جمپ میں گٹر کا ابلتا گندا پانی، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور پانی کی عدم فراہمی سمیت بہت سے مسائل ہیں۔ یہاں کوئی سڑک بنے دس سال سے زائد گزر گئے، پانی اور سیوریج کی لائنوں کو تو بھول ہی جائیے، کب مرمت کی گئی ہو۔ شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔مکینوں کے مطابق منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اب شکل تک نہیں دکھاتے۔ پانچ ستمبر 2020 کو وزیر اعظم نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے گیارہ سو ارب روپے سے زائد کے پیکج کا اعلان کیا، جسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے پورا ہونا تھا لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔