پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑونے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کردیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیاہے، جس میں سندھ ہائی کورٹ سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔سیف اللہ ابڑو نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، قومی مفادمیں اہم امور انجام دیے، ٹیکنوکریٹ کے معیارپر پورا اترتا ہوں۔ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔