ڈسکہ میں رانا ثنااللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی، شبلی فراز
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے اسپیشلسٹ غنڈہ گردوں کو ڈسکہ الیکشن میں بھیجا، رانا ثنااللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ڈسکہ میں وفاقی وزرا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسوگوار خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی کرنے آیاہوں، ن لیگ نے ہمیشہ پیسے،غنڈہ گردی کی سیاست کی ہے ن لیگ نے قتل وغارت گری کیلئے راناثنااللہ اورجاویدلطیف کوبھیجا، ماضی میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوقتل کیاگیاتھا۔شبلی فراز نے کہا کہ عوام کویادہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردارراناثنااللہ تھے اور ڈسکہ میں بھی رانا ثنااللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی ن لیگ غنڈہ گردی اورقتل وغارت کی سیاست کرتی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے یہ سارے چورایک ہوجائیں گے عوام نے دیکھ لیااب یہ سارے چور ایک ہوگئے ہیں عمران خان کی قیادت میں کرپشن کی سیاست کاخاتمہ ہورہاہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھی ضمیرفروشوں کوشکست دیں گے ملک سے دھونس اوردھمکی کی سیاست کاخاتمہ ہونیوالاہے، سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کارویہ منافقانہ ہے۔