منظور پشتین،محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
شیئر کریں
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں محسن داوڑ اور منظور پشتین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس کی سماعت ہوئی۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس میں مفرور ملزم منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے منظور پشتین سمیت 3 مفرور ملزموں کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔مفرور ملزمان میں منظوور پشتین ، یاسین اور سفیان شامل ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے 9مارچ تک پیش کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔