میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پام رائل ریزیڈنسی اسکیم ، اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹرجنرل ایچ ڈی اے سے ریکارڈ طلب

پام رائل ریزیڈنسی اسکیم ، اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹرجنرل ایچ ڈی اے سے ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پام رائل ریزڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل، اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جرنل ایچ ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا، ڈائریکٹر پلاننگ ریکارڈ جمع کرانے میں رکاوٹ بن گیا، پام معاملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیکھ رہا ہے، روائیز پلان جمع کروایا گیا ہے، ڈائریکٹر پلاننگ اصغر میمن، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں بائے پاس پام گروپ کی پام رائل ریزڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل کی متنازع زمین کا معاملہ ابھی تک نہ حل ہوسکا ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز پریشانی کا شکار ہین، اینٹی کرپشن کے متعدد لیٹرز کے باوجود ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے ابھی تک رکارڈ جمع نہیں کروایا جس کے بعد اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایچ ڈے اے سے رکارڈ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ اصغر میمن معاملے کو دبانے کیلئے رکارڈ جمع کروانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق پام گروپ نے اسکیم کا روائیز پلان بھی جمع کروادیا ہے اور قانونی طور پر روائیز پلان دینے کے بعد اعتراضات کیلئے دو 3 اخبارات میں اشتہار دیا جاتا ہے لیکن ذرائع کے مطابق اشتہار ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ اصغر میمن نے کہا کہ یہ مامرہ ان کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیکھ رہا ہے تاہم پام گروپ نے روینیو رکارڈ جمع کروایا ہے جو کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حیدرآباد سے تصدیق شدہ ہے، روائیز پلان کی اشتھار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اصغر میمن نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلڈر نے اشتہار دیا ہے لیکن کس اخبارات میں وہ اسے پتہ نہیں تاہم روائیز پلان جمع کروایا گیا ہے، واضح رہے کہ پام گروپ کو پام رائل ریزڈنسی اسکیم میں سرکاری و نجی زرعی زمین بلا اجازت شامل کرنے جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے اور اس میگا اسکینڈل کی تحقیقات اینٹی کرپشن میں جاری ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں