میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوگا، ترمیمی آرڈیننس جاری

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوگا، ترمیمی آرڈیننس جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمی کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021پر دستخط کر دئیے، الیکشن ایکٹ 2017کی شق 81 ، 122 اور 185میں ترمیم شامل کی گئی ہے۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا، آرڈیننس کوالیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا دیا گیا ہے، صدارتی آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر کیلئے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں