ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس ،مرکزی ملزمان کا ڈی این اے پولیس کیلئے چیلنج
ویب ڈیسک
اتوار, ۷ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کے مرکزی ملزمان کا ڈی این اے پولیس کے لیے چیلنج بن گیا۔ چالان جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر 5 روز کی مہلت دے دی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا زیر ضمانت ملزم وقار اور جنید بار بار نوٹس بھیجنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، ملزمان کا ڈی این اے نہ ہونے کی وجہ سے حتمی چالان پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت ملزمان سے متعلق اپنا حکم جاری کرے۔عدالت نے ملزمان کو ڈی این اے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر 5 روز کی مہلت دے دی۔