میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ حملہ کیس، پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے بریت کی درخواست دیدی

پارلیمنٹ حملہ کیس، پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے بریت کی درخواست دیدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔جمعرات کواسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے بعد پی ٹی آئی کے 7سینئر رہنمائوں نے بھی بریت کی استدعا کردی۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اسدعمر، پرویزخٹک اور علیم خان نے پی ٹی وی حملہ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے ۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2014میں حکومت مخالف احتجاج کیا، آج بھی احتجاج ہورہے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ کی طرف رخ کیا تھا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 18مارچ تک 3بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں