میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم لاہور سے گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

علیمہ خانم لاہور سے گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

علیمہ خانم کو تھری ایم پی او کے تحت لٹن روڈ پولیس نے گرفتار کیا، گھر سے جم خانہ کے لیے نکلی تھیں

………………

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو پولیس نے گرفتار کیا، ذرائع نے کہا کہ علیمہ خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو لاہور سے اس گرفتار کیا گیا جب کہ وہ اپنے ڈرائیور امیر کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خانم کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا، ان کی گاڑی مزنگ تھانے میں کھڑی ہے۔

علیمہ خانم کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، وہ اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم خانہ کے لیے نکلی تھیں، لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لےلیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علیمہ خانم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خانم کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے۔ علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے تمام اقدامات فی الفور بند کرنے اور علیمہ خانم کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں