میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت جو کسانوں کی احتجاجی تحریک کے دوران حکومت حامی بیانات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،انہوں نے ایک بار پھر متنازع بیان داغ دیا ہے ۔اپنے تازہ بیان میں بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میرے تسلسل سے منہ پھٹ بیانات کے باعث کئی طرح کے لوگ مجھ سے ناراض ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں اقرباء پروری کے خلاف بات کرتی ہوں تو تب مجھے فلم انڈسٹری نظر انداز کردیتی ہے ۔کنگنا رناوت نے کہا کہ اسی طرح میرے چند بیانات اور کرنی سینا سے تنازع کے باعث زیادہ تر ہندو اور راجپوت مجھ سے نفرت کرتے ہیں تاہم میرے مخالف لوگوں میں زیادہ تر سکھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خالصتان کی تحریک کے حامیوں سے لڑی تو زیادہ تر سکھ میرے خلاف ہوگئے ۔بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میرے مداح کہتے ہیں کوئی بھی سیاسی جماعت مجھ رائے دینی والی کو پسند نہیں کرتی، یہی وجہ ہے مجھے زیادہ تر سیاسی جماعتیں میری تعریف نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ حیران ہیں میں کیوں کرتی ہوں اور کیا کرتی ہوں لیکن اس دنیا سے آگے کے جہاں میں میری تعریف کی جارہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں