بھارت میں کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کو زندہ جلا دیا گیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
بھارت میں مقامی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں ایک صحافی کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹرز ود آوٹ بارڈر کی جانب سے بھارت میں صحافیوں کے تحفظ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔واقعہ 27 نومبر کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جب مقامی انتظامیہ کی کرپشن کے بارے میں لکھنے کے جرم میں 3 افراد مقتول صحافی راکیش سنگھ کے گھر میں داخل ہوئے اور ہینڈ سینیٹائزر چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی۔راکیش سنگھ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے قتل کے الزامات پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔