میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،مریم اورنگزیب

ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ملتان میں جلسہ روکنے کیلئے غیر قانونی راستے اختیار کئے گئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولے نے جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کی، انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، حکومت نے غیر قانونی راستے اختیار کیا، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے ، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی، جلسہ ناکام بنانے کیلئے راستے بند کر دیئے گئے ، کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے ، پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں