کراچی میں اسمارٹ لاک ڈان بری طرح ناکام
شیئر کریں
ایس او پی نہ ماننے کے بھیانک نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنا اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دینے کا اثر اب نظر آنے لگا ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر کراچی کیلئے خطرناک ہوگئی۔کراچی میں کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیئے سرکار کا رات دس بجے والا اسمارٹ لاک ڈائون بری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔ بار بار کی تنبیہ کے بعد بل آخر کراچی پولیس ایکشن میں آگئی ہے اور مختلف علاقوں میں ڈنڈہ بھی اٹھالیا ہے ۔ریسٹورنٹ اور چائے کے ہوٹل مالکان باز نہیں آرہے اور پولیس موبائل گزر جانے کے بعد دوبارہ شٹر کھول کر کاروبار شروع کردیتے ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد بھی ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے ، جبکہ اچانک سانس کی بیماری میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں بھی دو سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ چند روز میں وینٹیلیٹرز پر موجود افراد کی تعداد بھی دوگنی ہوگئی ہے ۔