میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل گرفتار

ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کوگرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سرفراز افضل نے اجازت کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کیے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں۔ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان، چچا ملک غلام رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میو بھی ملزم نامزد ہیں۔ان کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز، بلڈنگ انسپکٹر مقصود الحسن سمیت 10 ملزمان بھی ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں