میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایان علی کے خلاف انکوائری کی درخواست مسترد

ایان علی کے خلاف انکوائری کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کے خلاف انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرنسی اسمگلنگ کیس میں انکوائری کی درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ ہفتہ کو سنا دیا۔عدالتِ عالیہ نے کسٹم حکام کی کسٹم کی خصوصی عدالت کے خلاف اپیل مسترد کر تے ہوئے کسٹم کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔کسٹم حکام نے مقدمے میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔کسٹمز کی خصوصی عدالت کے 31 مارچ 2016ء کے فیصلے کے خلاف اپیل عدالت میں زیرِ التواء تھی۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر 5 لاکھ ڈالر کی رقم کی اسمگلنگ کا الزام ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں