میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا مہنگائی کے خلاف ایکشن

وزیر اعظم کا مہنگائی کے خلاف ایکشن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۰

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیر سے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پرعمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں گے

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے پیر سے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پرعمل درآمد کا اعلان کردیا اور کہا اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے کے لئے تمام وسائل کا استعمال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیر سے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پرعمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں گے، ہم پہلے ہی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کی جانچ کر رہے ہیں، کہ کیا واقعی رسد میں کمی ہے یا مافیاکی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اسکی وجہ ہیں، اگلے ہفتے سے ہم اپنی طے شدہ حکمت عملی نافذ کریں گے اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا آغاز کریں گے۔یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کریک ڈاؤن فعال انداز میں ہوگا اور ذخیرہ اندوزوں پرہاتھ ڈالا جائے گا۔اجلاس میں مہنگائی کی شرح سمیت مہنگائی میں کمی کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں