میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی ایٹ سربراہی اجلاس، سی پیک سے خطے اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم

ڈی ایٹ سربراہی اجلاس، سی پیک سے خطے اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈی ایٹ تنظیم میں بے پناہ صلاحتیں اور وسائل موجود ہیں اس لیے تنظیم عوام کی ترقی خوشحالی پر توجہ دیتے ہوئے عملدرآمد کے مراحل میں داخل ہونی چاہیے۔ سی پیک سے خطے اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے استنبول میں ڈی ایٹ تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ترک حکومت کے مشکور ہیں، تنظیم کا ایجنڈا موثر طریقے سے آگے لے کر چلنے پر سیکریٹری جنرل کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں، شاہد خاقان نے کہا کہ یقین ہے کہ تنظیم رکن ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی اور عوام کی ترقی خوشحالی پر توجہ دیتے ہوئے ڈی ایٹ کو اس پر عملدرآمد کے مراحل میں بھی داخل ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ تنظیم کا عالمی سطح پر بھی ایک موثر کردار ادا ہونا چاہیے تاکہ تعاون کے ذریعے موضوع مواقع پیدا ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سربراہ اجلاس میں ڈی ایٹ تنظیم آج کے حالات سے ہم آہنگ ہے، پاکستان میں نومبر 2012ء کو اسلام آباد میں ڈی ایٹ کے اجلاس کی صدارت سنبھالی جس میں ڈی ایٹ کے چارٹر اور گلوبل ویژن کی منظوری دی گئی ،تنظیم کے اہداف کے حصول میںپاکستان نے بھی اپنا موثر کردار ادا کیا، کیونکہ پاکستان کے دور صدارت میں ڈی ایٹ کو اقوام متحدہ میں مبصر کی حیثیت ملی اور مبصر کی حیثیت سے تنظیم عالمی اداروں کے ساتھ قریبی روابط رکھ سکے گی، رکن ملکوں کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون بھی مستحکم بنانا ہوگا تاکہ تجارتی اور اقتصادی شعبے میں اہداف حاصل ہوسکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد زراعت صنعت تجارت ٹرانسپورٹ توانائی سمیت صحت میں تعاون کا فروغ ہے، ڈی ایٹ رکن ملکوں میں تجارتی حجم میں کچھ عرصے سے کمی آئی ہے، رکن ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا تاکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے نجی شعبے کی بھی خوصلہ افزائی کی جاسکے، شاہد خاقان نے کہا کہ رکن ملکوں کو ہر سطح اور ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا، جبکہ ڈی ایٹ کی صدارت ترک صدر طیب اردگان کے حوالے کرتے ہوئے شاہد خاقان نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ یقین ہے کہ ترکی صدارت میں ڈی ایٹ تنظیم کو مزید فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے اہداف کے حصول میں ترکی کو مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں