میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا ،گھی غائب

ملک کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا ،گھی غائب

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی غائب ہوگیا جس کے بعد عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں یہ اشیا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی،آٹا اور گھی مہنگا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر یہ اشیا سستی ہونے کی وجہ سے ان کی دستیابی میں مشکلات ہیں لہذا ان اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔حکام کے مطابق بلیک میں فروخت کے باعث بھی اسٹورز پر دستیابی کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68روپے فی کلو، پیکج کے تحت آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 800روپے اور پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170روپے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں