میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے‘بلاول بھٹو

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے‘بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہا کرے،عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔ْ انہوںنے کہاکہ مفرور ڈکٹیٹر جس پر سنگین الزامات ہیں، اسے نہ کوئی نوٹس بھیجا جاتا ہے اور نہ گرفتار کیا جاتا ہے۔عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پر سنگین الزمات ہیں مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا، نیب کی جانب سے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں