سندھ میں کوروناوائرس کے دوران بلدیاتی اداروں میں اخراجات کا حساب طلب
شیئر کریں
سندھ کی میونسپل کارپوریشنز اور ٹائون کمیٹیوں کا کورونا میں اخراجات پر آڈٹ کیا جائے گا ، میونسپل کمشنرز، چیف افسران سمیت دیگر سے حساب کتاب ہوگا۔آڈٹ حکام نے سندھ میں کورونا وائرس کے دوران بلدیاتی اداروں میں اخراجات کا حساب مانگ لیا،جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارچ سے جون تک کے اخراجات کا حساب دیا جائے، تفصیلات نہ دینے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی اداروں میں احتساب کاعمل تیزی سے شروع ہوگیا ہے اور آڈیٹرجنرل کی ہدایت پرسیکرٹری بلدیات حرکت میں آگئے ہیں۔محکمہ بلدیات سندھ کے سیکرٹری نے صوبے کے 68 بلدیاتی اداروں کا 24 ستمبر کو آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، سیکرٹری بلدیات اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنرز19مارچ سے جون تک اخراجات کی تفصیل فراہم کریں اور اخراجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں کہ فنڈزکہاں خرچ ہوئے، اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے میونسپل افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔