میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر شپ ختم ، سانحہ 12 مئی میں وسیم اختر کا حاضری سے استثنیٰ بھی ختم

میئر شپ ختم ، سانحہ 12 مئی میں وسیم اختر کا حاضری سے استثنیٰ بھی ختم

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ ستمبر ۲۰۲۰

میئر شپ کے خاتمے کے ساتھ ہی سانحہ 12 مئی کیسز میں وسیم اختر کا حاضری سے استثنیٰ بھی ختم ہو گیاہے

شیئر کریں

میئر شپ کے خاتمے کے ساتھ ہی سانحہ 12 مئی کیسز میں وسیم اختر کا حاضری سے استثنیٰ بھی ختم ہو گیاہے ۔ہفتہ کوسانحہ 12 مئی کے مقدمات سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، سابق میئر وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے مقدمات میں وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ ختم کر دیا ، سانحہ 12 مئی کے کیسز میں ہفتہ کوملزم رئیس عرف مما، رضوان چپاتی اور عمیر صدیقی عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے کہا وسیم اختر اب میئر نہیں رہے تو عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے تنبیہہ جاری کی کہ اگر وسیم اختر آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی کریں گے ۔دریں اثنا، عدالت نے وسیم اختر کا حاضری سے استثنیٰ کا حکم نامہ منسوخ کر دیا، یاد رہے کہ وسیم اختر کو 11 مئی 2019 کو میئر ہونے کے باعث استثنیٰ ملا تھا۔سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات میں سابق میئر کراچی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وسیم اختر سمیت دیگر 21 ملزمان نے ضمانت حاصل کی ہوئی ہے ، ملزمان کے خلاف ایئر پورٹ سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، یاد رہے کہ سانحہ 12 مئی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں