میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے دورے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

وزیراعظم کے دورے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کراچی ایک مرتبہ پھر سیاسی حلقوں میں نہایت اہمیت اختیار کر گیا کراچی کی تباہ حالی سے پریشان اتحادی جماعت نے مطالبات کی فہرست کا صفحہ تیار لیا تاجروں کے وفد بھی وزیر اعظم پاکستان کو مسائل سے آ گاہ کرنے کے لیے تیار ہو گئے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بنائی جانے والی سندھ کو آرڈینیشن کمیٹی کی بھی اہم بیٹھک متوقع ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آ ئندہ ہونے والے دورہ کراچی نے سیاسی صفوں میں گذشتہ کئی روز سے کھلبلی مچا رکھی ہے جس کے تحت روشنیوں کے شہر سے متعلق اہم اعلان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے سامنے اہم سفارشات رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت متحدہ پاکستان کا وفد وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اپنے تحفظات سے آ گاہ کرے گا جبکہ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی با اثر شخصیات بھی عمران خان سے ملاقات کو یقینی بنائیں گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سندھ اور وفاق کے نمائندوں پر مشتمل سندھ کو آرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے بھی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کویقینی بنایا جائے گا جس میں کراچی کے اہم مسائل حل کرنے کے لیے مختلف منصوبوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق تجاویز پیش کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں