میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیاں، وزیراعظم کا نوٹس

کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیاں، وزیراعظم کا نوٹس

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایک جانب بارشیں اور دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیاں جاری ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر عمر ایوب کراچی پہنچ گئے ہیں، شہزاد قاسم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈیویژن بھی انکے ہمراہ ہیں۔سی ای او کے الیکٹرک کو گورنر ہاوس طلب کرلیا گیا ہے جہاں عمر ایوب آج سی او کے الیکٹرک سے ملاقات کریں گے، حیسکو اور سیپکو حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ملاقات میں کراچی میں بجلی کے بحران بلخصوص بارشوں میں طویل بجلی بندش کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر بات ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں