میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورکمانڈر ہائوس حملہ جے آئی ٹی میں عمران خان طلب

کورکمانڈر ہائوس حملہ جے آئی ٹی میں عمران خان طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

عمران خان کا ملٹری کورٹ
میں ٹرائل بنتا ہے،وزیر داخلہ
9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کل 4 بجے طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہائوس اور عسکری ٹاور میں جلائو گھیرائو کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں