میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی جبر اور جارحیت کیخلاف آج یوم استحصال منایا جائیگا

بھارتی جبر اور جارحیت کیخلاف آج یوم استحصال منایا جائیگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت کی اپیل پر بھارتی جبر اور جارحیت کے خلاف (آج) بدھ پانچ اگست کو یوم استحصال منایا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منایا جائیگا ،وزیر اعظم مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ،عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائیگی ، پاکستانی سفارتکار دنیا بھر میں میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق 5 اگست کو بھارتی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے ایکشن پلان مرتب کیا ہے،وزیر اعظم مظفرآباد میں 5 اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، 5 اگست کو پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائیگی، عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائیگی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں