میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کا کزن گرفتار

لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کا کزن گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس نے 31سالہ مقتولہ نائلہ کے اندھے قتل کی واردات جدید طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے چچا زاد ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا۔مقتولہ نائلہ ایک ماہ قبل اپنے چچا کے بیٹے اعظم سے شادی کرنے کے لیے بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی، مقتولہ نائلہ گھر سے جاتے ہوئے14لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ بھی ساتھ لے گئی تھی۔ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کے پاس موجود بڑی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر لالچ میں آگیا۔ ملزم اعظم نے رقم ہتھیانے کے لیے مقتولہ نائلہ کو دھوکے سے دیپالپورہ اْوکاڑہ لے جا کر چھریاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کی نعش کو کھیتوں میں پھینکنے کے بعد رقم اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ نائلہ کے ورثاء نے تھانہ لیاقت آباد میں اغوا جبکہ اوکاڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں