اسپیکر کی چودھری شجاعت کو منانے کی کوشش ناکام
ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکمران اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے رابطہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت کے لیے منانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے چودھری شجاعت حسین کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دوران گفتگو ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے کہا کہ اپنی پارٹی کا ایک رکن اسمبلی ہی بھجوادیں تاکہ آپ کی جماعت کی نمائندگی ہوجائے ۔چودھری شجاعت حسین نے اسد قیصر کی بات کے جواب میں کہا کہ آپ اپنی دعوت پر بلوائیں گے تو ضرور آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق ق لیگی سربراہ نے دوران گفتگو صاف الفاظ میں اپنی جماعت کے ایک رکن قومی اسمبلی کو بھی وزیراعظم کے عشائیے میں بھجوانے سے انکار کردیا اور کہا کہ سرکاری عشائیے میں شریک نہیں ہوں گے ۔