میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ، چین کیخلاف امریکا، بھارت کا نیا گٹھ جوڑ

پاکستان ، چین کیخلاف امریکا، بھارت کا نیا گٹھ جوڑ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اور چین کیخلاف امریکا اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ بننے جا رہاہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مودی سرکار کی مدد کیلئے فوجیں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ امریکا کا بھارت کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا فیصلہ۔ بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع پر اب امریکا کی جانب سے بھارت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تنازع میں امریکا نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چینی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے اس کی افواج مناسب طور پر موجود ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ویتنام ، انڈونیشیا ، ملیشیا ، فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین جیسے ممالک کیلئے خطرہ ہیں، اس لئے ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ امریکی فوج کو درست موقع پر مثبت نتائج کے لئے استعمال کیا جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزمنظر عام پر آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ چین کو اطلاع ملی ہے کہ بھارت وقت کا سہارا لے کر امریکا جیسے ممالک کی حمایت حاصل کر رہا ہے جس کے بعد چین کے 8 جنگی طیارے تائیوان کی سرحد پر گشت کر کے پیغام دے رہے ہیں کہ واشنگٹن کے قریب نہیں جانا۔ اس تنازع کے بعد امریکااور چین کے درمیان کولڈ وار ہو سکتی ہے۔تا ہم اب امریکانے بھارت کی مدد کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سارا تنازع بھارت اور چین کے درمیان 15 جون لو لداخ میں ہونے والی جھڑپ سے شروع ہوا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، بھارت کو ابھی تک ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب امریکا کی جانب سے حمایت ظاہر کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں