میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کاکرفیو جیسا لاک ڈائون کرنے کی تجویز

سندھ حکومت کاکرفیو جیسا لاک ڈائون کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومتِ سندھ نے وفاق کو ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلا ئو روکنے کے لیے 15روز کا کرفیو جیسا لاک ڈائون کرنے کی تجویز دے دی۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ پورے کے پورے شہروں سے مریض سامنے آرہے ہوں تو اسمارٹ لاک ڈائون کی سمجھ نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس سلسلے کو بہت گہرائی سے دیکھ رہی ہے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب صحت کا سسٹم بیٹھ جائیگا کیونکہ جن ممالک کے پاس وسائل کی کمی نہیں تھی وہ لوگوں کی ضروریات پوری نہیں کرپائے تو ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے شروع سے کہہ رہے تھے کہ وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں مگر وفاق اور وزیراعظم کا نقطہ نظر الگ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10لاکھ بہت آگے کی بات ہے، اگر ڈھائی تین لاکھ کیسز تک بات پہنچ گئی تو ہمارے ہسپتا ل اور ڈاکٹرز کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہوگی کہ ہم سنبھال سکیں۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ہر صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جس تیزی سے نمبرز بڑھ رہے ہیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس صورتحال سے سنبھال سکیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔صوبہ سندھ میں53ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 52 ہزار سے زائد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں