میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ڈومیسائل والوں کی نوکریاں ختم کی جائیں گی ناصر حسین شاہ

جعلی ڈومیسائل والوں کی نوکریاں ختم کی جائیں گی ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، جعلی ڈومیسائل پرکام کرنے والوں کی نوکریاں ختم کی جائیں گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کراچی میں مرتضی وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، اس دوران ناصر حسین شاہ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر کمیٹی بنادی ہے، جعلی ڈومیسائل کے حامل افراد کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہے، جعلی ڈومیسائل والوں کی نوکریاں ختم کر دی جائیں گی۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیج دی ہے، اس وقت تک 4 اضلاع میں 154 مشتبہ ڈومیسائل سامنے آئے ہیں، ان چاراضلاع میں لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی اور جامشورو شامل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں، ابتدائی رپورٹ میں دو دو ڈومیسائل بھی سامنے آئے ہیں اور کچھ لوگوں کے پاس سندھ اور دیگر صوبوں کے بھی ڈومیسائل بھی ہیں۔ان کا غیرقانونی تعمیرات پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں گرنے والی عمارت کی حالت خستہ تھی، لوگ نکلنے کو تیار نہیں تھے ، بہت سی مخدوش عمارتیں لوگ خالی نہیں کر رہے ہیں ۔ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ غیرقانونی تعمیرات کو گرایا جا چکا ہے، 422 مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں جہاں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہیں وہاں ایکشن لیا جا رہا ہے۔ناصرحسین شاہ کا کے 4 منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ 2008 سے پہلے کے فور کا روٹ تبدیل ہوا، پیپلزپارٹی کے دور میں کے فور کا روٹ کبھی بھی تبدیل نہیں کیا گیا، کے فور منصوبے پر جتنے تحفظات ہیں ان کو دور کیا جا رہا ہے، ہم ڈی سیلنیشن کی طرف جا رہے ہیں، کے فور منصوبے کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کی جلدی ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد کے فور منصوبہ مکمل ہوا۔ناصر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کی بات کی ہے عملی قدم اٹھائیں، پانی کے منصوبے پر اگر وفاقی حکومت کام کرنا چاہتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں