میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابینہ اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی قسمت کا حتمی فیصلہ ہوگا

کابینہ اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی قسمت کا حتمی فیصلہ ہوگا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو ہوگا جس میں اسٹیل ملز ملازمین کی قسمت کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ گولڈن ہینڈشیک لینے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کو پیکیج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا ۔کابینہ کے ایجنڈے میں اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق معاملہ بھی شامل ہے ۔ وفاقی کابینہ میں ای سی سی کے 3 ؍جون کے فیصلے کی سمری توثیق کیلئے پیش کی جائے گی، کابینہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شک دینے کی تجویز پربھی غور کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز 10 جون 2015 سے بند ہے اور 230 ارب کا مقروض ہوچکا جبکہ اسٹیل ملز کے قرضے میں ہر ماہ 2 ارب روپے کا اضافہ ہورہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بند اسٹیل ملز کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 35 کروڑ روپے بنتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں