وزیراعظم کی تمام فضائی حادثوں کی رپورٹیں منظرعام پر لانے کی ہدایت
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں تمام فضائی حادثوں کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کراچی کے حالیہ حادثے کے متاثرین کے ساتھ ساتھ ان متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی جن کے گھر یا املاک اس حادثے سے متاثر ہوئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پی آئی اے طیارہ حادثے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کو طیارہ حادثے کی تحقیقات پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں انصاف کے تمام تقاضاے پورے کیے جائیں گے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق سے عوام کو مکمل طورپر آگاہ کیا جائے ۔ وزیراعظم نے ماضی میں ہونے والے تمام فضائی حادثوں کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی ہدایت کی اور کہاکہ حادثے میں متاثر ہونے والی املاک کے مالکان کو بھی معاوضہ دیا جائے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں ۔اجلاس میں وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان، وزیرِ اطلاعات سینٹر شبلی فراز، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن حسن ناصر جامی، چیف ایگزیکیٹو پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک ودیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کو پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات، حادثے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کو یقینی بنانے کے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کیے جانے اور اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، انہوں نے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم حکومت متاثرین کو یقین دلاتی ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ حادثے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری اور واقعے سے جڑے حقائق کو منظر عام کر لانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں سامنے آنے والے تمام حقائق اور تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ماضی میں ہونے والے ہوائی حادثوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائیں تاکہ عوام کو اس حوالے سے حقائق سے آگاہی میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سول ایوی ایشن، پی آئی اے، متعلقہ اداروں اور ہوائی سفر سے منسلک عوامل میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ شہید ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو ہر ممکنہ سہولت اور معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کرنے کے لئے پیکیج تیار کیا جائے جن کے گھر یا املاک اس حادثے سے متاثر ہوئی ہیں۔