میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کاسلسلہ بدستور جاری

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کاسلسلہ بدستور جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے ، سیز فائر کی تازہ ترین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوگئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر اشتعال انگیزیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، بھارتی فوجیوں نے ہیوی مارٹرز، آرٹلری اور خودکار ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے میندر، کرنی، ڈگوار گاں کے 6 شہری شدید زخمی ہوگئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں