پاکستان کی قرضے کی قسط مؤخر کرنے کیلئے جی 20 ممالک سے باضابطہ درخواست
ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان نے قرضے کی قسط مؤخر کرنے کے لیے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے باضابطہ درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرضے کی قسط مؤخر کرنے کی درخواست کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی قسط رواں سال دسمبر تک مؤخرکرنے کی درخواست کی گئی ہے جس میں ایک ارب 46 کروڑ ڈالر کی پرنسپل رقم اور 32 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا سود شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق قرضے کی قسط مؤخر ہونے کی صورت میں پاکستان رواں سال دسمبر تک نئے قرض حاصل نہیں کرسکے گا ،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔