میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے 3 ملزمان گرفتار

پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر سٹہ کھیلنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والوں کے خلاف ایس آئی یو نے کارروائی کی اور مبینہ ٹائون سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپس، موبائل فونز، انٹرنیٹ ڈیوائسز، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔حیدر رضا نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے بین الاقوامی سطح پر سٹہ چلانے کا انکشاف کیا اور یہ لوگ ایران اور دبئی کے بکیز کے ساتھ سٹہ کھیل رہے تھے ۔ایس ایس پی حیدر رضا نے کہا کہ سٹہ کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ پی سی بی حکام سے مل کر کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں